نائیجیریا نے کورونا وائرس کی ویکسین دریافت کرلی

نائیجیریا کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کورونا وائرس کی ویکسین دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دریافت کرلی ہے ۔
ایڈلیک یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور میڈیکل وائرولوجی ، امیونولوجی اور بایو انفارمیٹکس کے ماہر ڈاکٹر اولادیپو کولاول نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم ویکسین مقامی طور پر افریقہ میں یہاں کے مقامی لوگوں کے لیے تیار کی گئی تھی تاہم یہ دوسرےلوگوں کے لیے بھی کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل حکام کی منظوری، تجزیے اور آزمائش کے مکمل ہونے کے بعد ویکسین عوام تک پہنچنے میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے۔
ڈاکٹر اولادیپو کولاول یہ ویکسین حقیقی ہے اور یہ کام کرے گی ۔ یہ ہمارے عزم کا نتیجہ ہے جو بہت سائنسی تجربات کے بعد حاصل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے 90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 71 ہزار سے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News