Advertisement

پولیو کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قیادت متحد ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قیادت متحد ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ 2019 میں پاکستان پولیو پروگرام کو کئی چیلنجز درپیش تھے اس کے بوجود بھی آئی ایم بی کی اکتوبر2019 کی تجاویز پر بھرپور  عملدرآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں جبکہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قیادت متحد ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر آگہی مہم بھی جاری ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی اور کورونا کے اثرات کے باوجود انسداد پولیو مہمات کیلئے بالکل تیار ہیں، پولیو کو شکست دینے کیلئے مزید متحد ہو کر کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کا تجربہ پولیو کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا سے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے اس لئے مارچ 2020 میں کورونا کیسز کے بعد پاکستان میں پولیو مہم روک دی گئی تھی لیکن کورونا سے نمٹنے کیلئے پولیو ورکرز کا کردار  قابل تحسین ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آئی ایم بی کی رہنمائی سے پاکستان سمیت دنیا سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

یاد رہے کہ یہ  سب باتیں وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پولیو انڈیپنڈنٹ مانیٹر نگ بورڈ سے خطاب میں کہیں ہیں۔

کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر رانا صفدر نے آئی ایم بی کو پولیو مہمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو ورکرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزید بہتر حکمت عملی سے پولیو مہمات چلائی جائیں گی اور آئی ایم بی کی رہنمائی سے مزید بہتری ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Next Article
Exit mobile version