پاکستان کے چند اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

یونیسیف کی جانب سے پاکستان نے چند اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں یونیسیف پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے چند مخصوص اضلاع میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، اس مہم میں کراچی اور کوئٹہ کے کچھ علاقوں سمیت فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پاکستان کے چند مخصوص اضلاع میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس مہم میں کراچی اور کوئٹہ کے کچھ علاقوں سمیت فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان کے تقریباً 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوؑ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ @PakFightsPolio @UNICEFpolio @nhsrcofficial pic.twitter.com/gwDd7eIJjU
— UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) July 20, 2020
پیغام مین مزید بتایا گیا کہ اس مہم میں تقریباً 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوؑ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یونیسیف پاکستان نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تشہیری و معلوماتی ویڈیو کلپ بھی اپنے ٹوئٹ میں جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

