Advertisement

‘ٹسٹوسیٹرون’ نامی ہارمونز کی کمی، مردوں میں کورونا کی شدت میں اضافے کا باعث

ٹسٹوسیٹرون

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں میں ‘ٹسٹوسیٹرون’ نامی ہارمونز کی کمی کے باعث کورونا شدت اختیار کرتا ہے۔

امریکہ کے واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے متاثر مرد میں ٹسٹوسیٹرون کی سطح کم ہوتی ہے تو اس میں سنگین شدت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں کووڈ کے 152 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں 90 مرد جبکہ 62 خواتین شامل تھیں جن کا علاج سال 2020 مارچ کے مہینے میں ہورہا تھا۔

اس گروپ میں شامل سنگین حد تک بیمار 66 مردوں میں ٹسٹوسیٹرون کی سطح اسپتال میں داخلے کے وقت اور پھر 3 دن بعد دیکھی گئی جو معمولی حد تک بیمار مردوں کے مقابلے میں 65 سے 84 فیصد تک کم تھی۔

محققین نے بتایا کہ مجموعی طور پر ٹسٹوسیٹرون کی کم سطح سے وینٹی لیٹر، آئی سی یو میں داخلے یا موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

تحقیق میں دیگر ہارمونز کی جانچ پڑتال بھی کی گئی مگر دریافت کیا کہ صرف ٹسٹوسیٹرون ہی مردوں میں کووڈ 19 کی شدت میں اضافے کا باعث بننے والا ہارمون ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version