Advertisement

کووڈ ویکسینز حاملہ خواتین کے لئے محفوظ قرار

کورونا کے بعد جب ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا تو اس میں مرحلہ وار عمر کے لحاظ سے ویکسینیشن کا عمل طے پایا جو کہ آہستہ آہستہ دنیا بھر میں 18 سال کی عمر کے بچوں تک پہنچ گیا ہے۔

تاہم اس دوران سائنسدانوں اور ماہرین کی جانب سے حاملہ خواتین کو  کورونا ویکسینیشن نا کروانے  کی تجویز دی گئی کیونکہ اس میں بچے کی صحت اور ماں کو نقصانات کا سامنا تھا۔

لیکن اب سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسینیشن کرواسکتی ہیں۔

حال ہی میں یونیورسٹی آف واشنگٹن اسکول آف میڈیسین کی ایک تحقیق میں ویکسینیشن کرانے والی 17 ہزار سے زیادہ خواتین کو شامل کیا گیا اور ان میں حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کی اکثریت تھی۔

تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کی صحت پر ویکسین سے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

Advertisement

یہ نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب اگست 2021 کے دوسرے ہفتے میں امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے تمام حاملہ خواتین کو کووڈ سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا مشورہ دیا تھا۔

امریکا میں جولائی کے آخر تک 23 فیصد حاملہ خواتین کی ویکسینیشن ہوچکی تھی۔

محققین نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ نئے ڈیٹا سے حاملہ خواتین کو یقین دہانی کرانے میں مدد ملے گی کہ کووڈ سے بچاؤ کے لئے انہیں ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ویکسین محفوظ ہیں بلکہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ حاملہ خواتین کو کسی قسم کے غیرمعمولی مضر اثرات کا سامنا نہیں ہوتا، وہ وہ خدشہ ہے جس کا لوگوں کی جانب سے عام اظہار کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلسل زیادہ سے زیادہ معلوم ہورہا ہے کہ کووڈ 19 حمل کے دوران کتنی جان لیوا بیماری ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version