Advertisement

ویکسینیشن سے کورونا وباء سے لڑنے میں مدد ملتی ہے، تحقیق

کورونا کی چوتھی لہر دننیا بھر میں تیزی سے تباہی مچارہی ہے جبکہ وہ لوگ بھی اس لہر کا شکار ہوئے ہیں جہنہوں نے وقت پر کورونا ویکسینیشن کروالی تھی۔

تاہم ویکسینیشن کروانے کے باوجود بھی وباء کا شکار ہونا تشویشناک عمل ہے  لیکن ویکسینیشن کے بعد کورونا سے لڑنے میں کافی حد تک مدد ملتی ہے اور اس کے خطرنا اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن سے کورونا وباء سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بیماری اور اسپتال میں داخلے کی شرح کے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ اس وقت جب کورونا کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے مجاز ویکسینز سے کووڈ کا شکار ہونے سے تحفظ ملتا ہے اور بیمار ہونے پر سنگین علامات کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وائرس کے خطرے اور سنگین نتائج کو نظرانداز مت کریں، ویکسینز اس وبا سے باہر نکلنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Advertisement

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویکسینز سے دور رہنے والے افراد کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ویکسین سے کووڈ کے خلاف ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ گھٹ جاتا ہے جبکہ ویکسین کی افادیت بیماری کی سنگین شدت، اسپتال میں داخلے اور موت سے بچانے کے لئے ٹھوس حد تک برقرار رہتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version