Advertisement

پھل اور سبزیاں، وٹامنز حاصل کرنے کا قدرتی ذریعہ

وٹامنز

صحت مند زندگی گزارنے کیلئے مناسب مقدار میں وٹامنز لینا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

تاہم عام زندگی میں پھل اور سبزیوں کا استعمال وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین اور قدرتی ذریعہ ہیں۔

نظام انہضام سے لے کر دل و دماغ کی بہتر اور مؤثر کارکردگی کیلئے مختلف وٹامنز کا خوراک میں شامل ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

پھل اور سبزیوں میں قدرتی طور پر وہ تمام وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جس کی ضرورت انسان کو ہمیشہ ہوتی ہے اور اس کے لئے مختلف سپلیمنٹس استعمال کی جاتی ہیں۔

لیکن اگر گوشت اور دالوں سے ساتھ آپ مناسب مقدار میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں تو ان سپلیمنٹس کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Advertisement

اس حوالے سے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملٹی وٹامنز کی گولیوں اور فوڈ سپلیمنٹ کا استعمال صحت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے مختلف امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔

ان میں سے چند ایک مفید بھی ہیں لیکن بیشتر کے مسلسل استعمال سے خطرناک بیماریوں کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

اس سے متعلق کی جانے والی تحقیق کے بعد ماہرین نے یہ اخذ کیا ہے کہ سبزیاں کھائیں، خوب پانی پیئیں، ورزش کریں اور بہتر ہے کہ وٹامن کی گولیوں سے پرہیز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version