Advertisement

’اومیکرون کے خلاف بہت تیزی سے ایک نئی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے‘

آکسفورڈ ویکسین گروپ کے ڈائریکٹر پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ دستیاب تمام ویکسینز کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے خلاف مؤثر ثابت ہوں گی تاہم ایسا نہ بھی ہوا تو نئی ویکسین بہت تیزی سے تیار ہوجائے گی۔

بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو میں آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین بنانے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف بہت تیزی سے ایک نئی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ دستیاب تمام ویکسینز جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے خلاف مؤثر ثابت ہوں گی اور آئندہ چند ہفتوں کی تحقیق میں اس سے متعلق معلومات حاصل ہوجائیں گی۔

پروفیسر اینڈریو پولارڈ اپنی گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ ویکسین شدہ ملک یا شہر میں وہ وبائی مرض دوبارہ پھیلنے کا امکان انتہائی کم ہوتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر ایک نئی ویکسین تیزی سے تیار کی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ویکسین بنانے والی کمپنی آسٹرازینیکا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ایسا ویکسین پلیٹ فارم تیار کر چکے ہیں جہاں کورونا کی ہر ابھرنے والی نئی قسم کے خلاف تیزی سے ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

Advertisement

اسی طرح ویکسین بنانے والی دیگر کمپنیاں میڈورنا، فائزر اور نواویکس نے بھی کہا ہے کہ ان کی ویکسنز کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version