Advertisement

ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے: تحقیق

امریکی طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کےکووڈکا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اس لیے انہیں ویکسینیشن مکمل ہوجانے کے بعد بھی ویکسین کی ایک اور اضافی خوراک یعنی ’بوسٹر ڈوز‘ ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے۔

امریکی محققین نے خبردار کیا ہے کہ دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کی طرح ذہنی امراض میں مبتلا افراد کےلیے بھی کووِڈ 19 میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اس لیے انہیں کووِڈ ویکسین کے ’تقویتی ٹیکے‘ (بوسٹر ڈوز) ترجیحی بنیادوں پر لگائے جائیں۔

محققین نے ییل نیو ہیون ہیلتھ سسٹم کے پانچ اسپتالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ کورونا مثبت کے ساتھ اسپتال آنے والے ذہنی امراض میں مبتلا افراد میں کیا پیچیدگیاں سامنے آتی ہیں۔

ہیرس سینٹر فار مینٹل ہیلتھ اینڈ آئی ڈی ڈی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لومنگ لی نے بھی بتایا تھا کہ ہم نے تحقیق کے دوران یہ پایا کہ نفسیاتی اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے کورونا سے ہلاک ہونے کی شرح زیادہ تھی۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر لومنگ لی نے مزید بتایا کہ عام لوگوں کے مقابلے میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی کورونا وائرس سے موت کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہے اس لیے بوسٹر ڈوز کےلیے ذہنی امراض کو ترجیح میں رکھا جائے۔

Advertisement

ماہرین نفسیات نے اپنی یہ رپورٹ امریکی حکومت کو بھیج دی ہے جس کی بنیاد پر وہاں بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم میں دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کے ساتھ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو بھی ترجیحی بنیاد پر بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version