Advertisement

رنگ بدل کر مرض کی شدت بتانے والی سلائیڈ تیار

طب کی دنیا میں نت نئی تحقیقات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے علاج  کے لئے جدت دیکھی جاتی ہے جبکہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں روز کی بنیاد پر جدت پائی جاتی ہے۔

اسی خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین نے ایک ایسی سلائیڈ تیار کی ہے جس کا رنگ مرض کی شدت کے باعث بدل جاتا ہے۔

اس سلائیڈ کو نینو ایم سلائیڈ کا نام دیا گیا ہے جسے پلازمون فزکس کی بنیاد  پر بنایا گیا ہے جس میں چارج شدہ ذرات میں الیکٹرون کی طرح تھرتھراہٹ ہوتی ہے۔

اس میں چاندی کے ذرات کی باریک پرت چڑھائی جاتی ہے اور آزاد پھرنے والے الیکٹرون کے لئے فیلڈ بن جاتا ہے۔

چاندی کی پرت میں نینوپیمانے کے باریک سوراخ پر جب روشنی پڑتی ہے تو وہ خلوی نمونے (سیمپل) سے گزرتی ہے اور یہاں کئی رنگ منتخب ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

اس طرح رنگوں کا ایک طیف بنتا ہے جو فیلڈ میں موجود آزاد الیکٹرون کی بنیاد پر تشکیل پاتا ہے۔

اس طرح یہ نینوسلائیڈ جب خردبین کے نیچے رکھی جاتی ہے تو ایک طرح کا سینسر بن جاتی ہے اور یوں کینسر زدہ خلیات مخصوص رنگ میں دکھائی دیتے ہیں۔

اس طرح نمونے میں مرض کی شناخت آسان ہوجاتی ہے، اس سے نمونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور بہت آسانی سے کینسر زدہ خلیات (سیلز) کی شناخت ہوجاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version