موٹاپے سے بچاؤ کا عالمی دن، عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

ہر سال دنیا بھر میں موٹاپے سے بچاؤ کا عالمی دن 26 نومبر کو منایا جاتا ہےاوراس دن کے منانے کا مقصدانسانی زندگی میں جسمانی موٹاپے سے نقصانات کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔
اس دن کی مناسبت سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے کے باعث انسان کی دماغی عمر 30 سال کم ہوجاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے کے باعث بہت سی دماغی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں جس میں ڈپریشن، الزائمر وغیرہ سرفہرست ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ساڑھے 6 کروڑ بالغ افراد اور 11 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق موٹاپے کے مختلف خطرناک بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ کچھ جسمانی حرکت کی جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ متواز غذا کا استعمال، فعال زندگی گزارنا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا نہ صرف موٹاپے بلکہ بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

