بلڈ پریشر کو کیسے کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے؟

ہائپر ٹینشن سے مراد شریانوں کے خلاف بڑھتا خون کا دباؤ ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتا ہے،طبی ماہرین بلڈ پریشر کو خاموش قاتل قرار دیتے ہیں۔
وزن میں کمی لانا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے۔
نارمل بلڈ پریشر 80 سے 120 ملی میٹر مرکیوری ہونا چاہئیے لیکن ہائی بلڈ پریشر کے دوران اس سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
عورتوں اور مردوں میں یہ تناسب کم یا زیادہ ہوسکتا ہے، وزن میں کمی کے علاوہ آپ کو اپنی ویسٹ لائن پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔
مردوں کی ویسٹ لائن اگر 40 انچ سے زیادہ ہو جائے تو یہ خطرے کی علامت ہے جبکہ خواتین میں اگر یہی ویسٹ لائن 35 انچ سے زیادہ ہو تو ان کے لئے خطرہ بڑھنے لگتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے ہفتے میں دو دن اسٹرینتھ ٹریننگ بھی ضروری ہے جس کے لئے مریض کو معالج سے رابطہ کرنا چاہئیے۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہفتے بھر میں 150 منٹ اور دن بھر میں 30 منٹ جسمانی ورزش کے لئے مختص کردیں۔
اس کے علاوہ ایسی ایروبک ایکسرسائز کریں جس کے ذریعے انسان بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرسکتا ہے جس میں واکنگ ، جاگنگ ،سائیکلنگ، سوئمنگ اور ڈانسنگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے یا بڑھانے میں غذاؤں کا کردار بے حد اہم ہے۔
اس لئے ایسی غذائیں جن میں پوٹاشیم، میگنیشیم، فائبر کے ساتھ سوڈیم کی کم مقدار ہو وہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
ان غزاؤں کے ذریعے انسان بلڈ پریشر قابو میں رکھ سکتا ہے جن میں ہرے پتوں والی سبزیاں، لہسن، چقندر، گاجر اور پھلوں میں کیلا، تربوز، اسٹرابیری اور بلیو بیریز جبکہ خشک میوہ جات میں پستہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ زیتون کا تیل، بغیر بالائی والا دودھ اور دہی کا استعمال بھی مفید ہے۔
سب سے اہم بات کوئی بھی غذا خریدتے وقت اس کے اندر موجود غذائی اجزاء اور ان کی مقدار کا بغور مطالعہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

