جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عالمی یکجہتی پر حملہ قرار

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے ان کے عمل کو عالمی یکجہتی پر حملہ قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت کے افریقا کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر میٹشیڈیسو موئیٹی نے ایک بیا میں کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ دنیا کے متعدد خطوں میں دیکھا گیا ہے، افریقا کو نشانہ بناتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کرنا عالمی یکجہتی پر حملہ ہے۔ کووِڈ-19 ہماری تقسیم کو مسلسل استحصال کررہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم وائرس سے بہتر تبھی ہوں گے جب ہم حل کےلیے مل کر کام کریں گے۔
ڈبلیو ایچ او نے جمعے کو اومیکرون کو تشویش ناک قرار دیا تھا۔
سائنسدانوں نے اس کے بڑے پیمانے پر تبدیلی کو تشویش ناک قرار دیا تھا لیکن اب تک یہ نہیں معلوم کہ یہ ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ افراد کےلیے کتنا خطرناک ہے۔
یہ ویریئنٹ پہلے جنوبی افریقا اور بوٹسوانا میں پایا گیا اور اب چھوٹی تعداد میں ایشیاء، شمالی امریکا اور یورپ میں بھی تشخیص ہوئی ہے۔
کئی ممالک نے جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں۔
جنوبی افریقا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے مسئلے کی نشاندہی پر انہیں سزا دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

