اینٹی بائیوٹک میڈیسن بچوں میں امراض قلب کے لئے مؤثر قرار

امریکہ میں پینسلین نامی اینٹی بائیوٹک میڈیسن بچوں میں امراض قلب کے علاج کے لئے مؤثر قرار دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے واشنگٹن میں کی جانے والی ایک تحقیق سے حاصل ہونے ولے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پینسلین کے بروقت استعمال سے دل کے عارضے کو بڑھنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ دل کو ہونے والے نقصانات سے بھی روکا جاسکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے اس عمل کو بچے کے ’دل کا تحفظ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 5 سے 17 سال کے تقریباً 800 بچوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو کہ ریومیٹک ہارٹ ڈیزیز کا شکار تھے۔
اس تحقیق میں ماہرین کو حاصل ہونے والے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پینسلین کے استعمال اور بروقت تشخیص سے علاج اور جان بچانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
ریومیٹک ہارٹ ڈیزیز کیا ہے؟
ریومیٹک ہارٹ ڈیزیز (آر ایچ ڈی) بالخصوص بچوں میں ایک خاص قسم کے بخار کے بعد سامنے آتی ہے جس میں ان کے دل کے والو شدید متاثر ہوتے ہیں۔
یہ بیماری اسٹریپٹوکوکل (بیکٹیریا) انفیکشن کے بعد لاحق ہوسکتی ہے اور دل متاثر ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
افریقہ میں آر ایچ ڈی سے سالانہ 306,000 افراد ہلاک ہوتے ہیں، ان میں بچوں کے علاوہ 25 سال سے کم عمر کے افراد ذیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
آر ایچ ڈی غریب ممالک بالخصوص افریقی بچوں میں پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News