اومیکرون سے لڑنے کے لیے امریکی صدر کا 50 کروڑ مفت ٹیسٹ کا عہد

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں کے لیے 50 کروڑ مفت فوری ٹیسٹ، اسپتالوں کی سپورٹ میں اضافہ اور ویکسینیشن اور بوسٹنگ کوششوں کو دُگنا کرنے کے اعلان کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
منگل کو شیڈول تقریر میں بائیڈن موسمِ سرما کی حکمتِ عملی میں اہم تبدیلیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
بائیڈن کی جانب سے اقدام تیزی سے پھیلتے ہوئے نئے ویریئنٹ کے پیشِ نظر لیا گیا ہے جس کی خصوصیات کے متعلق سائنس دانوں کو فی الحال مکمل طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
منصوبے کی بنیاد امریکی صدر کا حکومت کے لیے 50 کروڑ کورونا فوری ٹیسٹ خریدنے اور جنوری کے شروع میں امریکیوں تک پہنچانے کا فیصلہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ لوگ اپنا ٹیسٹ آرڈر کرنے کے لیے نئی ویب سائٹ کا استعمال کریں گے جو ان تک بغیر کسی پیسے کے یو ایس میل کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
یہ بائیڈن کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی ہے جنہوں نے لوگوں سے ٹیسٹ خرید کر کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کی ادائیگی انہیں بعد میں ان کےہیلتھ انشورنس سے ہو جاتی۔
پنلک ہیلتھ ماہرین کے سال بھر سے زیادہ زور دینے کے بعد پہلی بار امریکی حکومت لوگوں تک براہ راست مفت کووڈ-19 ٹیسٹ بھیجے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

