Advertisement

قدرتی نظاروں سے لطف انداوز ہونا تنہائی کے احساس کو کم کرتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق گھر سے باہر نکلنے اور قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے سے شہر میں رہنے والوں میں تہائی کا احساس 28 فی صد تک کم ہو جاتا ہے۔

تنہائی کو عوام کی صحت کے ایک بڑے مسئلہ کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور تحقیق میں انکشاف کیاگیا ہےکہ تنہائی کے سبب موت کا خطرہ، فضائی آلودگی اور موٹاپے سے زیادہ ہے۔

ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اربن مائن ایپ کا استعمال کرتے ہوئےدنیا بھر سے شہروں میں رہنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔جو شرکاء سے تنہائی، ہجوم، قدرتی ماحول اور معاشرتی شمولیت کے متعلق سوالات پوچھتی ہے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ لوگوں کو ہجوم میں زیادہ تنہائی کا احساس ہوتا ہے لیکن اگر وہ لوگ درختوں یا آسمان کو دیکھیں تو ان کا تہنائی کا احساس 28 فی صد تک کم ہو جاتا ہے۔

کنگز کالج لندن کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کےمحققین کا کہنا تھا کہ شہروں میں قدرتی جگہیں انسان میں اس جگہ سے انسیت کا احساس پیدا کرتے ہوئے، تنہائی کے احساسات کو کم کر دیتی ہیں۔

Advertisement

یہ ایک ایپ کے ریئل ٹائم ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے تنہائی پر کی جانے والی پہلی تحقیق ہے۔

جب لوگ اپنی برادری میں خود کو شامل سمجھتے ہیں تو ان کے تنہائی کے احساسات 21 فی صد تک کم ہو جاتے ہیں اور اگر وہ اس وقت کسی قدرتی جگہ ہوتے تو یہ ہندسہ 18 فی صد مزید بڑھ جاتا۔

تحقیق کی مصنف پروفیسر اینڈرے میکلی کا کہنا تھا کہ قدرتی فیچرز اور معاشرتی سطح پر شمولیت جیسے پہلو ایسے ہو سکتے ہیں جو تنہائی کو کم کر سکیں۔

محققین نے لکھا کہ لوگ پورا دن اپنے اطراف ماحول کے حساب سے مختلف سطحوں کی تنہائی سے گزرتے ہیں۔

اس تحقیق میں 756 رضا کاروں نے حصہ لیا جنہوں نے اپنی ذہنی صحت کے اور فلاح کے متعلق اپریل 2018 سے مارچ 2020 کے درمیان 16 ہزار سے زائد سوالنامے پُر کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version