Advertisement

ذیابیطس کی دوا ہارٹ فیلیئر کے علاج کو بدل سکتی ہے: تحقیق

ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ ذیابیطس کی دوا ہارٹ فیلیئر کے علاج کو بدل سکتی ہے اور اس سے ہونے والی اموات میں پانچویں حصے تک کمی لاسکتی ہے۔

ہارٹ فیلیئر کے آدھے مریضوں میں ’رِڈیوسڈ ایجیکشن فریکشن‘ ہوتا ہے جس میں دل مکینیکی مسائل کی وجوہات پر جسم میں خور پمپ نہیں کرپاتا۔

اور آدھوں میں ’پریزروڈ ایجیکشن فریکشن‘ ہوتا ہے جس میں دل خون تو ٹھیک پمپ کرتا ہے لیکن جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن فراہم نہیں پرتا۔

یہ بات پہلےہی معلوم تھی کہ SGLT2اِنہِبیٹرز نامی دوا جو ذیابیطس کے علاج میں استعمال کی جاتی ہے، ’رِڈیوسڈ ایجکشن فریکشن‘ کے مریضوں کا علاج کرسکتی ہے۔

لیکن یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا کے محققین کو اس بات علم ہوا ہے کہ یہی دوا ’پریزروڈ ایجیکشن فریکشن‘ کے مریضوں کے مؤثر علاج کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

تحقیق کے سربراہ پروفیسر واس ویسیلیو کا کہنا تھا کہ کسی بھی دوا کا کوئی فائدہ نہ ہونے پر پریزروڈ ایجیکشن فریکشن نے ڈاکٹروں کو الجھا دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلی دوا ہے جو ان مریضوں کے نتائج کو بہتر بناسکتی ہے اور یہ ان کے علاج میں انقلاب برپا کردے گی۔

واضح رہے ہارٹ فیلیئر کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ دل نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے بلکہ ایسی صورتحال میں دل کو کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بہتر کام کرسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version