Advertisement

السی کے بیجوں کا استعمال خواتین کے لئے کیوں ضروری ہے؟

بھورے رنگ والے چھوٹے چھوٹے السی کے بیج جادوئی فوائد رکھتے ہیں اور ان جادوئی بیجوں میں قدرت نے بیش بہا فوائد چُھپا رکھے ہیں.

السی کے بیجوں کا استعمال خواتین کے لئے صحت سے لے کر خوبصورتی تک بےحد فائدے مند ہے، مگر اکثر خواتین السی کے ان حیرت انگیز فوائد اور اس کے صحیح طریقہ استعمال سے لاعلم ہیں۔

آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ خواتین السی کے بیجوں کا استعمال کر کے کس طرح فائدہ اُٹھا سکتی ہیں مگر سب سے پہلے ضروری ہے کہ ہم السی کے بیجوں میں موجود غذائیت کے بارے میں جان لیں۔

السی کے بیجوں میں موجود غذائیت

السی کے بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن کے باعث اس کا استعمال دل، ذیابطیس اور کولسیٹرول کے مریضوں کے لیے بہترین ہے جبکہ یہ کینسر اور ذیابطیس 2 سے بھی بچاتے ہیں، اس کے علاوہ السی کا استعمال پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

Advertisement

خواتین کے لئے السی کے بیج استعمال کرنے کے فوائد

صحت مند زندگی ہر ایک کی ضرورت ہے اور خوبصورتی میں اضافہ ہر عورت کا خواب یہی وجہ ہے کہ السی کا استعمال خواتین کے لئے بھی حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق تاثیر گرم ہونے کے سبب السی کا استعمال خواتین کی صحت کے لیے بہترین ہے، السی میں پائے جانے والا منرل ’مولیبڈینم‘ انسانی پٹھوں کی نشونما میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ منرل خواتین کا حسن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہڈیوں کے لئے بہترین

خواتین میں مردوں کے مقابلے ہڈیوں کی بیماریاں اور جوڑوں کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں گھر کے کام کاج اور بچوں کی پیدائش کے مراحل کے دوران خواتین کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہے، ایسے میں السی میں موجود فارسفورس ان کی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور پٹھوں کو مضبوط رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وزن میں کمی

آج کل ہر دوسری عورت کو موٹاپے سے بچنے اور وزن کم کرنے کی فکر رہتی ہے، کیونکہ زچگی اور ہارمونل بدلاوٗ کی وجہ سے خواتین کا وزن بڑھ جاتا ہے، السی کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ السی وزن کم کرنے کے لئے بہترین ہے، السی ہارمونز کی خرابی کو کنٹرول کر کے وزن بڑھنے سے روکتا ہے یہ جسم میں میٹابالزم کو تیزکرتا ہے اور تیزی سے وزن گھٹانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

السی کے استعمال کا صحیح طریقہ

غذائی ماہرین کے مطابق دن میں السی کے تین بڑے چمچ جتنی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے، السی کو سلاد، پانی، دودھ یا آٹے میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 اس کے علاوہ ماہرین کی جانب سے اسے نہار منہ کھانا تجویز کیا جاتا ہے، خواتین صبح نہار منہ السی کا ایک بڑا چمچ ( السی کا آٹا) پانی میں ملا کر پی سکتی ہیں۔

یا پھر السی کے بیجوں کو رات میں بھگو کر صبح اس جیل نما پانی کو پیا جا سکتا یاد رہے کہ ماہرین السی کے بیجوں کو براہ راست ثابت استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version