Advertisement

سوئیڈن میں کورونا پابندیوں کی مزید دو ہفتوں تک توسیع

یورپی ملک سوئیڈن نے کورونا وائرس پابندیوں نفاذ مزید دو ہفتوں تک بڑھا دیا۔

بدھ کے روز سوئیڈن کی حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی متعدد پابندیوں کو دو ہفتوں تک مزید بڑھا دیا۔

جبکہ پڑوسی ملک ڈینمارک کی جانب سے متوقع تھا کہ وہ اعلان کرے کہ وہ کووڈ-19 کو سماجی اعتبار سے خطرناک بیماری تصور نہیں کرتا اور آئندہ ماہ زیادہ تر پابندیاں ختم کر دے گا۔

سوئیڈن کی سوشل افیئر منسٹر لینا ہیلنگرین کا کہنا تھا کہ ملک میں ریکارڈ پیمانے پر انفیکشن پھیل رہا ہے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ موجودہ اقدامات کا اطلاق مزید دو ہفتوں تک رہنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورتحال نے اجازت دی تو پابندیاں اس ک بعد اٹھا دی جائیں گی۔

Advertisement

سوئیڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی سربراہ کیرن ٹیگمارک ویسیل کا کہنا تھا کہ پابندیوں کو بڑھانے کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کو توقع ہے کہ آئندہ آنے والے دو ہفتوں میں کیسز کی تعداد میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ سات دنوں میں 2 لاکھ 70 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور ان کے اندازے کے مطابق اس دوران پانچ لاکھ کے قریب لوگ ہر ہفتے بیمار پڑ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈینمارک مخالف سمت میں جارہا ہے۔

ڈینش قانون ساز کو منگل کے روز لکھے گئے ایک خط میں ڈینش وزیر صحت میگنس ہیونِکے کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے وبائی کمیشن کی تجاویز کی پیروی کریں لہٰذا یکم فروری سے کووڈ-19 کو سماجی خطرے کی بیماری کے طور پر شمار کرنا ختم کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version