Advertisement

انسانی صحت کو در پیش بڑے خطرےکے خلاف بڑی کامیابی

سائنس دانوں نے انسان کی صحت کو در پیش سب سے بڑا خطرہ سمجھے جانے والے ’اینٹی بائیوٹکس کی مزاحمت‘ کے خلاف سُپر کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے بڑا سنگِ میل عبور کر لیا۔

ہر سال اینٹی بائیوٹک مزاحمتی بیکٹیریا کی وجہ سے تقریباً سات لاکھ لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور آئندہ آنے والے سالوں میں یہ ہندسہ بڑھنے والا ہے۔

مؤثر اینٹی بائیوٹکس کے بغیر ایک انسان کی زندگی 20 سال تک کم ہو سکتی ہے۔ اس بات سے خبردار ہو کر سائنس دان نئی اینٹی بائیوٹکس بنا رہے جو بیماری سے اس کے بدلے سے قبل تیزی سے لڑ سکیں۔

اب محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم کمپیوٹرز کو استعمال کرتے ہوئے موجودہ اینٹی بائیوٹکس کو دوبارہ ڈیزائن کر رہے ہیں تاکہ بدلتی بیماریوں کے ساتھ چلا جاسکے۔

یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے کمپیوٹیشنل کیمسٹ ڈاکٹر جرہارڈ کوئینِگ، جو اس تحقیق کے شریک سربراہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیو ٹکس جدید طِب کے ستون میں سے ایک ہے اور اینٹی بائیو ٹک مزاحمت انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دائمی طور پر ارتقاء پانے والے اس بیکٹیریا سے لڑنے کے لیے نئے طریقے بنانے کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی اینٹی بائیوٹک کے بننے میں عموماً ایک نیا ہدف شامل ہوتا ہے جو مختلف بیکٹیریا کی بقاء کے لیے اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مشکل ہے اور حالیہ وقتوں میں کچھ ہی نئی طرح کی اینٹی بائیوٹکس بنائی گئیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محققین نے موجودہ اینٹی بائیوٹکس سے شروع کرتے ہوئے سادہ طریقہ اپنایا ہے (جو نئے مزاحمتی بیکٹیریا کے خلاف غیر مؤثر ہے) اور اس کی تجدید کر رہے ہیں لہٰذا اب یہ اس قابل ہے کہ مزاحمتی میکینزم پر قابو پا سکے۔

محققین کی ٹیم نے ایک دوا پیش کی ہے (جس کے ابھی کلینکل آزمائش ہوگی) جو عالمی ادارہ صحت کی اہم ادویات کی فہرست میں موجود اینٹی بائیوٹکس کی نسبت بیکٹیریل اسٹرینز کے خلاف 56 گُنا زیادہ فعال ہے۔

یہ تحقیق بتاتی ہے کہ نئی ادویات کی کمپیوٹیشنل جدت کا استعمال کرتے ہوئے کس طرح اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے خلاف سائنس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version