Advertisement

فرانس میں نئے قانون سے پہلے ہی 10 لاکھ افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی

فرانس میں حکومت کی جانب سے غیر ویکسین شدہ افراد کے متعلق اہم اعلان کرنے کے بعد گزشتہ ماہ 10 لاکھ بالغ افراد نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی۔

فرانسیسی حکومت کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے غیر ویکسین شدہ افراد کو تمام ریسٹورانٹ، اسپورٹس ایرینا اور دیگر جگہوں سے نکالنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد گزشتہ ماہ میں ملک بھر سے 10 لاکھ افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔

فرانسیسی پارلیمان نے نیا قانون منظور کیا جس کا نفاذ آئندہ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔

حکومتی ترجمان گیبریئل ایٹل کا کہنا تھا کہ ویکسین پاس ہمارے لائحہ عمل میں ایک نیا قدم ہے تاکہ حوصلہ افزائی (ویکسینیشن کی) کی جا سکےاور زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

اعداد و شمار کے مطابق 92 فی صد بالغ افراد یعنی 4 کروڑ 80 لاکھ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور 94 فی صد افراد نے کم از کم ایک خوراک لی ہوئی ہے۔

Advertisement

ایٹل نے مزید کہا کہ ویکسین پاس نے بوسٹر مہم میں بہت تیزی سے مدد کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسینیشن  مہم کے اعتبار سے فرانس اب یورپ میں سب سے آگے ہے۔

نئے قانون کے مطابق ریسٹورانٹ، سنیما، تھیٹر اور اسپورٹس ارینا وغیرہ میں جانے اور اندرونِ ملک ٹرین یا پروازوں کے لیے مکمل ویکسینیشن کی ضرورت ہوگی۔

حکومت کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے کچھ استثنیٰ رکھا گیا ہے جو حال ہی میں کووڈ-19 سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version