’کورونا ویکسین نے ڈھائی لاکھ کے قریب زندگیاں بچائیں’

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کووڈ-19 کی ویکسین نے امریکا میں 2 لاکھ 41 ہزار زندگیاں بچائیں جبکہ 10 سے زیادہ کورونا سے متاثر افراد کو اسپتال میں داخلے سے بچایا۔
منگل کو طبی جرنل JAMAنیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحیقق میں معلوم ہوا کہ کورونا وائرس ویکسین نے 2020 کے دسمبر کے وسط(جب امریکا میں کووڈ-19 کی ویکسین مہم شروع ہوئی) سے 30 جون 2021 تک 1 کروڑ 40 لاکھ کووڈ-19 کیسز کو بچایا۔
ییل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ اور ٹورونٹو کی یارک یونیورسٹی کے محققین نے تحقیق میں لکھا کہ ان کے تجزیاتی ماڈل نے بتایا کہ 2021 کے پہلے 6 مہینوں میں امریکی کووڈ-19 ویکسینیشن پروگرام کا اسپتالوں میں داخلے میں اور نصف کے قریب اموات میں کمی سے تعلق سامنے آیا ہے۔
محققین نے مزید لکھا کہ کووڈ-19 ویکسینیشن نے ایلفا ویریئنٹ کی لہر سے بچایا۔ اس ویریئنٹ کی تشخیص سب سے پہلے برطانیہ میں ہوئی تھی۔
محققین نے خط میں لکھا کہ جیسے کہ کووڈ کے نئے ویریئنٹس کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ویکسین تک رسائی کا نیا عزم، بالخصوص پسماندہ گروہ اور ان شہروں میں جن میں ویکسین کم لگائی گئیں، اہم ہے۔ تا کہ کووڈ-19 کے کیسز سے بچا جا سکے اور وباء کو ختم کیا جا سکے۔
محققین کے مطابق ماڈل میں صرف ان کیسز کو شمار کیا گیا ہے جو رپورٹ کیے گئے تھے۔
محققین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مطالعے کے وقت میں ویکسینیشن یا کووڈ سے صحتیابی کے بعد قوتِ مدافعت میں کمی کے اثر کو بھی سامنے نہیں رکھا ہے۔
یہ تحقیق ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون ویریئنٹ کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے ڈیٹا کے مطابق امریکا میں اس ہفتے اسپتالوں میں داخلے ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئے ہیں اور ملک بھر میں 80 فی صد سے زائد آئی سی یو بیڈ بھرے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

