Advertisement

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے خنزیر کا دل انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ کردیا

واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر منصور محی الدین نے خنزیر کا دل انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ کردیا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر میں ہونے والی اس سرجری میں پہلی مرتبہ جنیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل انسانی جسم میں ٹراسپلانٹ کیا گیا ہے جس میں کامیابی مل گئی ہے جبکہ یہ دل تین دن سے کامیابی سے دھڑک رہا ہے۔

محمد منصور محی الدین زینو ٹرانسپلانٹیشن ریسرچ  میں کارڈیک زینو ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ انہوں نے اپنی زندگی کے 30 سال یہ جاننے میں گزار دیے ہیں کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی ضرورت والے ٹرمینل مریضوں کے زندہ رہنے کے امکانات کو کیسے بڑھایا جائے۔

ڈاکٹر محی الدین منصور کا نجی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابتدائی تجربات میں بندر کا دل لگایا جاتا تھا لیکن بندر کا دل پیوند کاری کے لیے مفید ثابت نہ ہوا جبکہ خنزیر پر ہونے والا تجربہ خاصی کامیاب رہا ہے۔

واضح رہے کہ 1984 میں امریکی سرجن لیونارڈ لی بیلی نے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا بچے میں بیبون دل کی پیوند کاری کی تھی جسے بے بی فے کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ یہ بچہ سرجری کے عمل کے بعد 20 دن تک زندہ رہا تھا۔

درمیانی دہائیوں میں زینو ٹرانسپلانٹیشن کے میدان میں ہونے والی پیشرفت کی وجہ سے انسانی جسم میں جانوروں کے اعضا کو پیوند کرنے کا عمل نسبتاً زیادہ کامیاب رہا جبکہ اس عضو کے طویل عرصے تک کام کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔

زینو ٹرانسپلانٹیشن کی کامیابی میں رکاوٹ نے سائنسدانوں کو برسوں تک پریشان کیا جو 2014 میں امریکی تجربے کے بعد بدل گیا جبکہ اس تجربے میں بابون کے پیٹ سے جڑا ہوا ایک خنزیر کا دل تقریباً تین سال تک زندہ رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
کن لوگوں کو چکوترہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے؟
اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version