Advertisement

برطانوی حکومت کے مشیروں کی کووڈ ویکسین کے چوتھی ڈوز کی مخالفت

برطانوی حکومت کے مشیروں نے نرسنگ ہوم میں رہنے والوں اور 80 سال سے اوپر کے لوگوں کو کووڈ ویکسین کی چوتھی ڈوز لگانے کے خلاف تجویز دے دی۔

ڈیٹا کے مطابق تیسرا شاٹ لگانے کے بعد اسپتال میں داخلے کے خلاف بچاؤ دیکھا گیا تھا۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 65 سال سے اوپر کے لوگوں میں اسپتال میں داخلے سےبچاؤ کی شرح تیسرے ڈوز کے تین ماہ بعد بھی 90 فی صد ہے۔

نتیجتاً ویکسینیشن اور امیونائزیشن پر مشترکہ کمیٹی نے جمعے کے روز حکومت کو تجویز دی کہ چوتھی ڈوز لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اس کے بجائے حکومت کو جتنا ہو سکے لوگوں کو چوتھی ڈوز لگانے پر توجہ کرنی چاہیئے تاکہ تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون سے بچا جاسکے۔

Advertisement

کمیٹی کے چیئر پروفیسر وئیشین لِم کا کہنا تھاکہ موجودہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ بُوسٹر ڈوز شدید بیماریوں کے خلاف اعلیٰ تحفظ دیے ہوئے ہے، حتیٰ کے کمزور بزرگ لوگوں کو بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وجہ سے کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دوسرے بُوسٹر ڈوز کو متعارف کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اگرچہ اس پر نظر ثانی جاری رہے گی۔

واضح رہے برطانیہ میں کووڈ سے اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد جمعرات کو 18454 تک پہنچ گئی، جو دو ہفتے قبل کے اعداد سے دُگنے سے زیادہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version