ویکسین شدہ افراد میں طویل مدت کورونا کے امکانات کم ہوتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق ویکسین شدہ افراد کو طویل مدت کووڈ سے متاثر ہونے کے امکان غیر ویکسین شدہ افراد سے کم ہوتے ہیں۔
برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے فائزر/بائیواین ٹیک، آسٹرازینیکا یا موڈرنا ویکسین کی دوخوراکیں یا سنگل شاٹ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک لگوائی ہوئی ہو ان میں طویل مدت کووڈ کی علامات پنپنے کے امکانات غیر ویکسین شدہ لوگوں کی نسبت کم ہوتے ہیں۔
یہ نتائج 15 مطالعوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد منگل کے روز جاری کیے گئے۔
ادارے کی ہیڈ آف امیونائیزیشن ڈاکٹر میری رامسے کا کہنا تھا کہ یہ مطالعے کووڈ-19 ویکسینیشن کا مکمل کورس کروانے کے ممکنہ فوائد میں اضافہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن خود کو انفیکٹ ہوجانے پر سنجیدہ علامات سے بچانے کا بہترین طریقہ ہے اور شاید طویل مدت اثر کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثریت لوگوں میں طویل مدت کووڈ کی علامات تھوڑے عرصے کی ہوتی ہیں اور وقت پر ختم ہوجاتی ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں میں علامات مزید شدید ہوسکتی ہیں اور روز مرّہ کی زندگی میں خلل ڈال سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ غیر معمولی علامات کو انفیکشن کے چار ہفتے بعد بھی محسوس کر رہے ہوں تو آپ کو اپنے جنرل فزیشین سے رابطہ کرنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

