ترک صدر اردوان کورونا میں مبتلا ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کووڈ میں مبتلا ہوگئے۔
کورونا رپورٹ مثبت آنے کے متعلق انہوں نے ہفتے کے روز ٹوئٹ میں بتایا۔
ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا ’آج میری اہلیہ اور مجھ میں معمولی علامات کے ساتھ کووڈ-19 مثبت آیا ہے۔ شکر ہے ہم معمولی ولامات سے گزر رہے تھے جو ہم نے اومیکرون ویریئنٹ کے متعلق معلوم تھے۔
انہوں نے مزید لکھا ’ہم ڈیوٹی پر ہیں۔ ہم گھر سے کام کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔‘
67 سالہ اردوان کی جانب سے یہ پیغام استنبول میں سرنگ کی افتتاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کے بعد سامنے آیا۔
ترک صدر نے ٹیلی ویڈیو لنک میں کسی قسم کی بیماری کا اظہار نہیں کیا۔
اردوان کی اہلیہ نے ٹوئٹ کیا کہ وہ پُر امید ہیں کہ وہ اپنی بیماری سے جتنا جلدی ہو سکا ساتھ چھٹکارا پائیں گے۔
ترک صدر کی صحت ترکی میں ایک حساس موضوع ہے۔
نومبرمیں اردوان کی صحت کے متعلق گمراہ کن ٹوئٹ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔
اردوان کا 2011 میں چھوٹی آنت کا آپریشن ہوا تھا۔
وہ تواتر کے ساتھ ان رپورٹس کو رد کرتے آئے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ انہیں کینسر تھا اور انہوں اپنا مصروف شیڈول برقرار رکھا اور اکثر دن میں کئی تقاریر کیں۔
ترکی میں حالیہ دنوں میں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
جمعے کے روز وزارتِ صحت کی جانب سے 1 لاکھ 11 ہزار 157 کیسز رپورٹ کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

