گاڑی کا اندرونی حصہ ٹوائلٹ سیٹ سے زیادہ گندہ ہوتا ہے: تحقیق

کیچڑ والے جوتوں سے لے کر، کھانے پینے کی چیزوں کے چھلکے اور استعمال شدہ ویٹ وائپ کو اپنی گاڑی میں چھوڑتے رہنا بظاہر تو بے ضرر لگتا ہے۔
لیکن سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آپ کی گاڑی کا اندرونی حصہ ایک عام سے ٹوائلٹ سے زیادہ گندہ ہوتا ہے اور یہ نقصان دہ بیکٹیریا کی آماج گاہ ہوتی ہے۔
آسٹن یونیورسٹی کے محققین نے مختلف کاروں کے اندرونی حصوں کے سیمپلز لیے تاکہ بیکٹیریل آلودگی کی سطح کا تعین کیا جاسکے۔
سب ملا کر سب سے زیادہ بیکٹریا کار بوٹ میں تھے، اس کے بعد ڈرائیور کی سیٹ، پھر گیئر اسٹک اور پھر پچھلی سیٹ پر۔
لیکن کاروں کی تمام چھ جگہوں کے نمونے لینے کے بعد سائنس دانوں کو علم ہوا کہ ان میں موجود بیکٹریا گندی ٹوائلٹ سیٹ سے زیادہ ہیں۔
بالخصوص طور پر تحقیق میں معلوم ہوا کہ کار بوٹ میں بہت بڑی تعداد میں بیکٹیریا پائے گئے۔
سائنس دانوں نے نتیجہ یہ اخذ کیا کہ گاڑی کے باہر کے ساتھ اندرونی حصے کو وقتاً فوقتاً صاف کرتے رہنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

