Advertisement

نیوزی لیند کی جانب سے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم

نیوزی لینڈ ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کے روز کہا کہ ویکسین شدہ مسافروں کے لیے نیوزی لینڈ پہنچنے پر ایک ہفتے کا قرنطینہ کرنے کی شرط بدھ کو ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتداء میں یہ تبدیلی صرف واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کے لیے ہوگی، جبکہ سیاحوں کو ابھی بھی آنے کی اجازت نہیں ہے۔

قرنطینہ کی شرط ختم ہونے کے بعد بھی مسافروں کو ملک کے لیے سفر کرنے سے پہلے اور پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی  ضرورت ہوگی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جانتی ہے کہ یہ بیرون ملک موجود ہمرے لوگوں کے لیے خوشی کی خبر ہوگی، جو جلد از جلد گھر آنے اور احباب سے ملکنے کے لیے بیتاب ہیں۔

Advertisement

ان تبدیلیوں کو سیاحتی انڈسٹری نے خوش آمدید کہا۔ البتہ رہنماؤں نے سیاحوں کی واپسی ہونے کے متعلق مزید یقین دہانی مانگی۔

بین الاقوامی سیاحت کی مد میں نیوزی لینڈ 20 فی صد آمدنی کماتا ہے جو عالمی وباء کے شروع ہونے سے ختم ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version