Advertisement

دانتوں کے درمیان خلا کو پر کرنے کا یہ سستا ترین ٹریٹمنٹ آزمائیں

مسکراہٹ شخصیت کا آئینہ ہوتی ہے اور اگر دانتوں کی الائمنٹ نہ ہویعنی وہ سیدھ میں یا ترتیب میں نہ ہوتو یہ یہ مسکراہٹ ماند پڑجاتی ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ اکثرلوگوں میں دانتوں کے درمیان فاصلہ یا خلا ہوتا ہے جو کبھی تو وقت سے ساتھ پر ہوجاتا ہے لیکن کچھ میں یہ وقت کے ساتھ مزید بڑھنے لگتا ہے۔ اس گیپ کو بند کرنے لئے لوگوں کی اکثریت ڈینٹس کا رخ کرتی ہیں جہاں کئی طرح کی ٹریٹمینٹ کئے جاتے ہیں، ان ہی میں ایک ٹوتھ فلرٹریٹمنٹ بھی شامل ہے۔

یہ ٹوتھ فلرٹریٹمنٹ مختلف دندان ساز دانتوں کے خلا کو دیکھتے ہوئے اپنے حساب سے کرتے ہیں اور جس کی قیمت بھی مختلف ہوتی ہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دانتوں کا علا ج ویسے ہی کافی مہنگا ہوتا ہے لیکن حال ہی میں دانتوں کے درمیان خلا کو پر کرنے کے لئے دندان ساز کی جانب سے سستا ترین ٹریٹمنٹ متعارف کروایا گیا ہے جس میں دانتوں کے درمیان فاصلے کوختم کرنے کے لئے اینیمل شیٹ اور فلورائڈ کا مکسچر استعمال کیا جاتا ہے ساتھ ہی اس میں مزید کچھ دوائیاں بھی شامل کی جاتی ہیں۔

 اسے دانتوں پر لگا کر اس کی تراش خراش کی جاتی ہے اور ایسا محسوس ہوتاہے کہ یہ آپ کا حقیقی دانت ہو۔ اس ٹریٹمنٹ کے بعد آپ کے دانت صاف ہوکر چمکنے لگتے ہیں اور ان کی سفیدی بھی بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement

اس ٹریٹمنٹ کے بعد دانتوں میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ خوبصورت نظر آنے کے لئے یہ فلر ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں۔

اس طرح کا ٹریٹمنٹ شوبز سے تعلق رکھنے والوں میں کافی مشہور ہے وہ اسے اپنی خوبصورت بڑھانے کے لئے کرواتے ہیں۔

جہاں تک اس ٹریٹمنٹ کی قیمت کی بات ہے یہ 2 سے 5 ہزار کے درمیان ہے یعنی اتنی کم قیمت میں دانتوں کے درمیان گیپ فلر آسانی سے لگ سکتا ہے تاہم اس کے لئے کسی مستند ڈینٹس کی خدمات حاصل کرنی چاہئے تاکہ بعد میں ہونے والی ممکنہ پیچیدگیوں جیسے سوجن آنا سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version