جاپان نے کووڈ-19 کی گولیوں کی منظوری دے دی

جاپان نے امریکا کی ادویاء ساز کمپنی فائزر کی کووڈ-19 کی گولی کو منظوری دے دی۔
جمعرات کے روز جاپان کے وزیرِ صحت نے کہا کہ جاپان نے امریکی ادویاء ساز کمپنی کی کووڈ-19 گولی کو تیزی سے منظوری دی ہے۔
جاپان کورونا وائرس کے تیزی سے پھلنے والے وایئرنٹ اومیکرون کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔
جاپان کی جانب سے یہ منظوری ایک مہینے سے کم کے عرصے میں دی گئی ہے۔ فائزر کی جانب سے جنوری کے وسط میں منظوری کے لیے درخواست دی گئی تھی۔
عموماً جاپان میں غیر ملکی ادویات کی منظوری میں کافی وقت لگتا ہے لیکن اس کے برعکس اس معاملے میں انتہائی تیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔
وزیرِ سحت شیگےیوکی گوٹو کا کہنا تھا کہ فائزر کی پیکسلووِڈ کی گولیاں انہتائی خطرے کے شکار مریضوں کو دی جائیں گی جن میں بزرگ افراد اور بنیادی صحت کے مسائل کے شکار افراد شامل ہیں۔
جاپان کی جانب سے یہ مظوری تب دی گئی ہے جب بڑی عمر کے لوگوں میں انفیکشن کی تعداد اس ٹوکیو اور دیگر میٹروپولیٹن علاقوں میں اسپتالوں میں زیادہ بڑھا شروع ہو رہی ہے۔
جبکہ التواء شدہ بُوسٹر شاٹس اب تک صرف 8 فی صد آبادی کو لگائے گئے ہیں۔
جاپان کے 47 علاقوں میں سے اکثریت میں جزوی ایمرجنسی نافذ ہے۔
گزشتہ جمعےکو وزیر اعظم فیومیو کِشیدا نے ٹوکیو اور دیگر 12 علاقوں میں موجودہ پابندیاں 6 مارچ تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News