Advertisement

غریب ممالک میں کورونا ویکسین بنانے کے لیے اہم قدم

عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کے ویکسین، اینٹی باڈیز اور کینسر کے علاج بنانے میں مدد کے لیے ایک عالمی ٹریننگ سینٹر بنارہا ہے۔

ادویاء سازی کے کیے میسنجر آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے جس سے کامیابی کے ساتھ کووڈ-19 کی ویکسین بنائی گئیں ہیں۔

جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم کا کہنا تھا کہ نیا حب جنوبی کوریا میں قائم کیا جائے گا اور عالمی ادارہ صحٹ اور اس کے جنوبی افریقی ساتھیوں کے ساتھ بنائی جانے والی ایم آر این اے ٹیکنالوجی شیئر کی جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ویکسین نے عالمی وباء کے دور کو بدل کر رکھ دیا لیکن ان سائنسی کامیابیوں وسیع پیمانے پر نا انصافی نے نقصان پہنچایا ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب عالمی ادارہ صحت نے اس غیر روایتی کوشش کو سپورٹ کیا ہے جس میں ایک کمرشلی فروخت ہونے ویکسین کی ریورس انجینیئرنگ کی جائے گی؛

Advertisement

لیکن موڈرنا اور فائزر-بائیواین ٹیک نے اپنی ویکسین بنانے کا طریقہ یا ٹیکنالوجی عالمی ادارہ صحت یا اس کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ شیئر کی جانے والی ٹیکنالوجی سے نہ صرف کورونا وائرس کی ویکسین بنائی جاسکے گی بلکہ یہ اینٹی باڈیز، اِنسولِین اور ملیریا اور کینسر جیسی بیماریوں کے علاج بنانے میں کارآمد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version