Advertisement

بڑھتی عمر کے ساتھ یادداشت کے مسائل کیوں ہوتے ہیں؟

یہ بات افسوس ناک ہے کہ جیسے جیسے ہماری عمر بڑتھی ہے ہم میں باتیں یاد رکھنے مشکلات پیش آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

لیکن محققین کا خیال ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق بوڑجے لوگوں کے دماغ نے اپنا زیادہ تر حصہ سالوں کی معلومات کے لیے مختص کیا ہوا ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ جب بھی کوئی بات یاد کرنے کی کوشش کی جائے تو زیادہ مواد تک رسائی ہوتی ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں ہمیں اس معاملے میں مشکلات درپیش آتی ہیں، دماغ اس معلومات کو دبا دیتا ہے جو کام کی نہیں ہوتی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ جب کسی مخصوص بات کو یاد کیا جائے، بوڑھے لوگ دیگر غیر ضروری معلومات کو اس کے ساتھ پا لیتے ہیں۔

Advertisement

ہارورڈ یونیورسٹی، کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے ماہرین کو اپنی تحقیق میں معلومات حاصل ہوئی۔

ماہرین متعدد بیہیویرل اور نیورو اِمیجنگ مطالعات کا مطالعہ کیا۔

تحقیقی مقالے کے مصنفین نے لکھا کہ بوڑھے افراد کے دنیا کی زیادہ معلومات ہوتی ہے لیکن عموماً وہ لیبارٹری میں ہونے والے ٹاسکس میں یادداشت کے حوالے سے بہت بری کارکردگی دِکھاتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس تضاف کی وجہ بوڑھے لوگوںمیں منفرد طور پر یادوں کے ذخیرے کی موجودگی کو قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ چوں کہ ان کے پاس باتیں یاد کرنے کے لیے ایک بڑا ذخیرہ ہوتا ہے اس لیے ان کو موقع پر مطلوبہ بات یاد کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version