Advertisement

کورونا کے سبب برطانیہ کے اسپتال دباؤ کا شکار

برطانیہ میں اسپتال کووڈ-19 کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ 5 لاکھ 52 ہزار 198 مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں انفیکشنز کی شرح میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 38 فی صد اضافہ ہوگیا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ بھر میں کووڈ-19 کی وجہ سے اسپتالوں میں ہونے والے داخلوں کی شرح گزشتہ ہفتے تک 26 فی صد تھی۔

شمال مشرق اور یارک شائر میں داخلوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ان علاقوں میں انفیکشنز 52 فی صد سے زیادہ  کی شرح سے بڑھے ہیں۔

جبکہ جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں بالترتیب 24 اور 25 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

لندن میں کووڈ کے سبب ہونے والے داخلوں کی شرح 23 فی صد تک بڑھی، مشرقی انگلیند میں 17 فی صد اور شمال مغرب میں 19 فی صد تک اضافہ ہوا۔

Advertisement

جمعے کو جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق ہر20 افراد میں سے ایک فرد 12 مارچ تک کے ہفتے میں کورونا میں مبتلا ہوا۔

جبکہ اسکاٹ لینڈ میں مسلسل سات ہفتوں میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version