کیا آپ بھی دن کے وقت سوتے ہیں؟

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن کے وقت تواتر کے ساتھ سونا بوڑھے لوگوں میں ڈیمنشیا کے خطرے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
محققین کو ایک تحقیق میں دوپہر کی نیند اور یادداشت جانے والی بیماری کے درمیان ایک تعلق معلوم ہوا جس کو انہوں نے مسائل زدہ چکر قرار دیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی اور یونیورستی آف کیلیفورنیا کے محققین نے 80 سال سے زائد عمر کے سیکڑوں بوڑھے افراد کا ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک مطالعہ کیا۔
نتائج میں معلوم ہوا کہ بوڑھے لوگ جو دن میں ایک بار سویا کرتے تھے ان میں الزائمر کا مرض ہونے کے امکانات 40 فی صد زیادہ تھے۔
اس معاملے میں نیند کا دورانیہ بھی بہت اہم تھا۔ وہ افراد جو روزانہ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ کی نیند لیا کرتے تھے ان کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ تھا۔
محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈیمنشیا کسی فرد میں پنپنے کے بعد اس کو مزید نیند پر مجبور کرتی ہے۔
تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر یوئی لینگ کا کنا تھا کہ تحقیق میں اتنے شواہد نہیں تھے کہ یہ ثابت کیا جائے کہ نیند دماغ کی عمر بڑھاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہ لیکن دن کے وقت زیادہ نیند شاید عمر تیزی سے بڑھنے یا کاگنیٹِو ایجنگ پروسیس کے تیز ہونے کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

