آپ کے پالتو جانور بھی اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں

ہر چار میں سے ایک کتے اور بلی کے مالک کو یہ علم نہیں ہوتا کہ ان کے پالتو جانور ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
کتے اور بلیوں کے 2000 مالکان پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ان میں سے کئی افراد کو اپنے پالتو جانوروں میں اس بیماری کی ابتدائی علامات کے متعلق نہیں معلوم تھا۔
تقریباً 62 فی صد افراد اپنے جانوروں کے رویوں میں تبدیلی ان کے بوڑے ہونے کو قرار دیتے ہیں۔
وہ جن کے پاس ماضی میں یا فی الحال بڑی عمر کی بلی یا کتا ہے ان میں بھوک کی کمی یا کھیلنے کی کم خواہش سب سے عمومی تبدیلیاں تھی جو ان مالکان نے اپنے عمر بڑھتے جانوروں میں دیکھیں تھیں۔
البتہ کئی مالکان نے سونے کے اوقات میں تبدیلی کی وجہ جانوروں کی بڑھتی عمر کو قرار دیا، بجائے اس کے کہ وہ اپنے جانوروں میں ڈیمینشیا کے مرض کے متعلق سوچتے۔
نصف سے زیادہ افراد نے یہ اعتراف کیا کہ اگر ان کے پالتو جانوروں میں ڈیمینشیا کی تشخیص ہوتی تو وہ جو ہو سکتا کرتے، کیوں کہ وہ ان کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
یہ تحقیق ویٹس 4 پیٹس کی جانب سے 7 مارچ کو پہلے پیٹ ڈیمینشیا ڈے پر کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News