Advertisement

’لوگ کورونا وائرس سے زیادہ پیسے کے لیے فکرمند ہیں‘

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے زیادہ پیسے کے متعلق فکرمند ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کے مطابق 10 میں سے تقریباً چار لوگ (38 فی صد) اپنی آمدنیوں کے متعلق فکرمند تھے۔ جنوری میں یہ شرح 32 فی صد تھی اور عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے یہ بلند ترین سطح ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ کووڈ سے متاثر ہونے کی فکر کرنے والوں کی شرح، جو جنوری میں 40 فی صد تھی، کم ہوکر 33 فی صد ہوگئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی لوگوں کی پیٹ پالنے کی فکر کو منعکس کرتی ہے۔ جبکہ برطانیہ میں قانونی پابندیوں کے اٹھائے جانے سے سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کو کیسے دیکھتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج 21 سے 27 مارچ کے درمیان پورے برطانیہ سے 28 ہزار 495 لوگوں کے سروے پر مبنی ہیں۔

Advertisement

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ گزشتہ برس اکتوبر کی نسبت اس مارچ میں لوگوں آمدنی کے حوالے سے کم لوگ تحفظ محسوس کرتے تھے۔

2021 کے موسمِ گرما کے بعد سے مہینہ در مہینہ خوشی اور زندگی سے اطمینان میں بھی کمی آئی ہے۔

چھ ماہ پہلے 54 فی صد لوگوں کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ ان کی ذہنی صحٹ ان کے قابو میں ہے جو اب کم ہو کر 49 فی صف ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version