بے خوابی آپ کو ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا کر سکتی ہے
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں ان میں ٹائپ 2 کی ذیابیطس ہونے کے زیادہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
برِسٹل یونیورسٹی کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو رات میں سونے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں ان میں بلڈ شوگر کی سطح بلند ہوتی ہے۔ جو اس حالت کی نشانی ہے۔
تحقیق کے نتائج مین معلوم ہوا کہ اپنا طرزِ زندگی بدل کر یا ادویات لے کر ہزاروں برطانوی شہری خود کو اس بیماری کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
ٹیم کے حساب کتاب کے مطابق بے خوابی بلڈ شوگر کی سطح میں، 14 کلو وزن کم ہونے کے برابر کمی کر سکتی ہے۔
درجنوں مطالعوں میں دِکھایا گیا ہے کہ بے خوابی کا شکار کروٹیں لیتے افراد کو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
لیکن محققین کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق میں یہ بات بھی شامل ہوتی ہے کہ نیند کی کمی بھی بلڈ شوگر کی سطح کو بلند کرنے کا سبب بنتی ہے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے ہونے میں براہ راست کردار ادا کر سکتی ہے۔
ڈائیبیٹیز کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے ان کے حاصل شدہ نتائج کا حیاتیاتی مکینیزم نہیں بتایا۔
ماہرین نے دعویٰ کیا کہ وہ جو تھکے ہوئے ہوتے ہیں وہ زیادہ کھاتے ہیں اور میٹھی اشیاء کی طرف رخ کر لیتے ہیں۔ ٹائپ 2 ذیابطس کی بڑی وجہ موٹاپا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News