Advertisement

505 دن کورونا میں مبتلا رہنے والا شخص

برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ ایک کووڈ-19 مریض اپنی موت سے قبل 505 ایام تک کورونا مثبت رہا، جو اب تک کا سب سے طویل مدتی کورونا وائرس انفیکشن ہے۔

اس سے قبل سب سے طویل مدت انفیکشن 335 روز تک کا تھا۔

اکثر لوگ جن کو کورونا وائرس ہوتا ہے وہ قدرتی طور پر صحت یاب لیکن مذکورہ بالا مریض کی قوتِ مدافعت انتہائی کمزور تھی اور مختلف بیماریوں کا شکار تھے۔

ان میں پہلے علامات اور کورونا مثبت 2020 کے ابتداء میں سامنے آیا اور 2021 میں موت سے قبل کئی بار ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

محققین، جنہوں نے لندن میں نو کووڈ مریضوں میں وائرس کا مطالعہ کیا، نے یہ ثبوت بھی پیش کیے کہ نئے کووڈ ویریئنٹ ان افراد کو ہوئے جن کی قوتِ مدافعت کمزور تھی۔

Advertisement

یورپی کانگریس آف کلینیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشیس ڈِیزیز میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے محققین نے بتایا کہ سب سے پہلا پُراسرار کووڈ انفیکشن- جس میں منفی رپورٹ آنے سے سمجھا جاتا تھا کہ انفیکشن ختم ہو گیا ہے لیکن بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ وہ انفیکشن باقی تھا۔

کِنگز کالج لندن اور گائیز اور سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے محققین کی ٹیم کی اس بات میں دلچسپی تھی کہ کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں وائرس وقت کے ساتھ کیسے بدلا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version