Advertisement

برطانیہ میں طویل کووڈ کیسز 17 لاکھ تک پہنچ گئے

تازہ ترین ڈیٹا میں دِکھایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مشتبہ طور پر طویل مدتی کووڈ کے ساتھ رہنے والے افراد کی تعداد 17 لاکھ تک بڑھ گئی ہے جو کہ ایک نئی ریکارڈ بلندی ہے۔

دفتر برائے قومی شماریات کے اندازے کے مطابق 5 مارچ تک تین فی صد آبادی انفیکشن کے بعد چار ہفتوں تک مستقل کووڈ علامات میں مبتلا تھے۔

یہ رپورٹ فروری کے اعداد میں اضافہ بتاتی ہے جب اس صورتحال سے 15 لاکھ افراد دوچار تھے۔

ادارے مطابق ایک سال سے زائد عرصے تک طویل مدت کووڈ کے ساتھ رہنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کی تعداد میں 14.4 فی صد اضافہ ہوا ہے، یعنی 6 لاکھ 85 ہزار سے 7 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

اور پہلی بار ادارہ شماریات نے یہ انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں 74 ہزار افراد گزشتہ دو سالوں سے اس حالت میں مبتلا ہیں۔

Advertisement

ادارے کا کہنا تھا کہ ان کا اندازہ ان شرکاء پر مبنی ہے جنہوں نے اس صورت حال کے متعلق خود بتایا نہ کہ ان پر جن کی تشخیص کلینک میں ہوئی ہو۔

طویل مدتی کووڈ میں اضافے کی بڑی وجہ اومیکرون کی لہر بھی ہے، جس موسمِ سرما میں پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا اور اس کے سبب ریکارڈ انفیکشنز سامنے آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version