Advertisement

ٹاکنگ تھیراپی ڈیمینشیا کے مریضوں میں ڈپریشن میں بہتری کا سبب

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گفتگو کی تھیراپی ڈیمینشیا کے مریضوں میں ڈپریشن کی علامات میں بہتری کا سبب بن سکتی ہے جو ان لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے جن کو انسداد ڈپریشن ادویات فائدہ نہیں پہنچاتی ہیں۔

ڈیمینشیا کے مریض عموماً الجھن اور ڈپریشن محسوس کرتے ہیں لیکن ان علامات کا علاج کیسے کرنا ہے اس نے ماہرین کو الجھائے رکھا ہے کیوں کہ اس حالت میں استعمال ہونے والی ادویات شاید ڈیمینشیا کے مریضوں پر اثر نہیں کرتی اور نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ یہ تحقیق اس لیے اہم ہے کیوں کہ یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں دِکھتا ہے کہ نفسیاتی حربے-ٹاکنگ تھیراپی- اس لحاظ سے مؤثر ہیں اور قابلِ قدر ہیں ڈیمینشیا کے مریضوں پر ڈپریشن کی ادویات اثر نہیں کرتی۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ تھیراپیز ممکنہ طور پر مریض کے معیارِ زندگی اور روز مرّہ کی فعالی کو بہتر کرنے میں اضافی مدد کرسکتی ہیں۔

محققین ڈیمینشیا کے لیے کلینیکل ہدایات کو تبدیل کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں کہ ان کو بدل کر نفسیاتی تھیراپیز تجویز کی جائیں اور بالخصوص کوگنیٹِو بیہیوریل تھیراپی تجویز کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version