Advertisement

کیا آپ بھی اونچا سنتے ہیں؟ تو اسے بہتر بنانے کے لئے یہ طریقے اپنائیں

بڑھتی عمر کے ساتھ جسم کے تمام ہی اعضا متاثر ہونے لگتے ہیں اور ان میں انحطاط کا عمل شروع ہوجاتا ہے جیسے چہرے پر جھریوں کا نمودار ہونا، بینائی کی کمزوری، ہڈیوں میں درد اور میں قوت سماعت میں کمی۔

یہ بہت عام ہےکہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ سننے کی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے اور لوگ اس جانب بہت کم توجہ دیتے ہیں۔

اگر ابتدا ہی سے متوازن غذا کے ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے تو عمر بڑھنے کے ساتھ قوت سماعت میں کمی جیسے مسائل سے محفوٓظ رہا جاسکتا ہے۔ ان میں اونچی آواز میں موسیقی نہ سننا، کنسرٹ میں شرکت کرتے وقت ایئر پلگ کا استعمال کرنا، ایئر بڈز کے بجائے ہیڈ فون استعمال کرنا، کان کی صفائی کا خیال رکھنا اوراس کے علاوہ بہت سے قدرتی علاج سماعت کے نقصان کو روکنے کے لئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہاں یہ بات جاننا نہایت ضروری کہ ہے کہ کان تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے بیرونی، درمیانی اور اندرونی کان۔ کان کے یہ تینوں حصے مل کر آواز کو ایک متوازن اندازمیں آپ کی سماعتوں تک پہنچاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسٹیل ایل کرنیٹائن نامی امائنو ایسڈ درمیانی کان میں موجو بارک بالوں کے خلیات جنہیں سلیکا بھی کہا جاتاہے انہیں نقصان سے بچاتے ہیں جو قوت سماعت میں کمزوری کا سبب بنتے ہیں۔ اگر یہ خلیات خراب ہوجائے تو آپ کی سننے کی صلاحیت کم ہونے لگتی ہے۔ یہ امائنوایسڈ گوشت اور دودھ میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

Advertisement

وٹامن بی 12

وٹامن بی 12 اعصابی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر آپ مستقبل میں سماعت میں کمی جیسے مسائل سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اس وٹامن کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

دل کی صحت کے حوالے سے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی اہمیت سے سب ہی واقف ہیں اگر آپ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں تو یہ قوت سماعت بہتر بنانے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہیں۔ اس کے لئے سالمن فش، گریاں اورسبزیوں میں اسپراؤٹس کو ضرورغذا کا حصہ بنائیں۔

میلاٹونن

اس ہارمون کوزیادہ تر گہری اور پرسکون نیند کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ بڑھتی عمر میں سماعت میں  ہونے والی تنزلی کو روکنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version