Advertisement

شادی کے بعد اکثر مرد گنجے کیوں ہو جاتے ہیں؟ جانیے

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ شادی کے بعد اکثر مرد گنجے کیوں ہو جاتے ہیں۔

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ شادی کے بعد مرد گنجے اور عورتیں موٹی ہو جاتی ہیں، عورتوں کے موٹاپے کی وجہ تو ان کا حمل اور طرز زندگی میں تبدیلی کو کہا جا سکتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ مرد وقت کے ساتھ گنجے ہو جاتے ہیں لیکن خواتین گنجی کیوں نہیں ہوتیں؟

ایک اندازے کے مطابق شادی کے بعد 60 فیصد مرد پانچ سے سات سال کے عرصے میں آہستہ آہستہ سر کے بال کھونے لگتے ہیں، کچھ افراد بال گِرنے کی وجہ بیوی کو قرار دیتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی ایک طویل تحقیق کے مطابق مردوں کو دن بھر میں زيادہ پیسے کمانے کے لیے دو سے تین شفٹوں میں کام کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کو آرام کا موقع کم ملتا ہے۔

زیادہ کام کی وجہ سے ان کے بالوں کی جڑيں کمزور ہونے لگتی ہیں اور بال تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں وہ گنجے ہو جاتے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں خواتین کی مشقت مردوں کے م‍قابلے میں کم ہوتی ہے اور ان کو آرام کا موقع بھی ملتا ہے اس وجہ سے وہ بالکل گنجی نہیں ہوتی ہیں۔

Advertisement

 سائنسدانوں نے تقریبا 13 ہزار مردوں پر ریسرچ کی جس کے بعد انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مردوں کے کام کرنے کی جگہ پر موجود ذہنی دباؤ ان کے ہارمون کے نظام کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے ان کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے جو ان کو گنجا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

مگر خواتین کے ہارمون کا نظام ہر مہینے آنے والی ماہواری کے سبب ریگولیٹ ہوتی رہتی ہے جس وجہ سے ہارمون کے اثرات خواتین میں اتنے شدید نہیں ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں ہونے والے گنج پن کا تعلق ان کی وراثت سے بھی ہوتا ہے، عام طور پر ہر مرد کے سر پر تقریباً 1 لاکھ کے قریب بال ہوتے ہیں جس میں سے ہر بال کی نارمل عمر چار سال تک ہوتی ہے۔

 لیکن اگر چھ مہینے میں ایک بار بال گرنے شروع ہوں تو ایک سے دو سال میں یہ بال دوبارہ سے نکلنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں اس وجہ سے بھی مرد گنجے ہو جاتے ہیں۔

عام طور پر اگر مردوں کو سر پر سے بال گرتے نظر آتے ہیں تو وہ اس بارے میں زيادہ پریشان نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی ٹریٹمنٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں خواتین اپنے بالوں کا مردوں کے مقابلے میں زيادہ خیال رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version