Advertisement

اس مکھن کا استعمال آپ کو کئی امراض سے بچا سکتا ہے

صحت ہی زندگی ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے غذا کا متوازن ہونا نہایت ضروری ہے، اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ دودھ سے نکالی جانے والی بالائی اورمکھن صحت کے لیے مفئد نہیں ہے کیونکہ یہ جسم میں چکنائی کی صورت میں جمع ہوکر امراض قلب سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

تاہم موجودہ زمانے میں اب بات صرف دودھ سے حاصل کئے جانے والے مکھن پر ہی موقوف نہیں ہے بلکہ گریاں بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اب مارکیٹ میں بادام، اخروٹ، کاجواور مونگ پھلی کا مکھن عام دستاب ہے جوکہ نہایت صحت بخش ہے۔

یہاں پر مونگ پھلی کے مکھن کا ذکر کیا جارہا ہے مونگ پھلی کا مکھن ایک ورسٹائل اسپریڈ ہے جو آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے حیرت انگیزافادیت رکھتا ہے۔ اس میں موجود صحت مند چکنائیاں اور پروٹین کی کثیرمقدار ذیابیطس، وزن میں کمی اور یہاں تک کہ الزائمر کے مرض سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

اگرچہ مونگ پھلی کے ساتھ کچھ احتیاط ضروری ہے اس کی وجہ ہے کہ دنیا کی ایک فیصد آبادی مونگ پھلی سے بہت زیادہ الرجک ہے تاہم ان کے علاوہ تمام افراد اس مکھن کے استعمال سے صحت کے کئی طرح کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

فوری توانائی کا حصول

Advertisement

مونگ پھلی کے مکھن میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی کی کثیر مقادر موجود ہوتی ہے ساتھ ہی اس میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ یہ صبح کے ناشتے کے لیے ایک بہترین غذا ہے جو آپ کودن بھر کے کام اوردیگر جسمانی سرگرمیوں کے لیے کافی توانائی فراہم کرتی ہیں۔

کینسر سے بچاؤ

مونگ پھلی کے مکھن میں ایک اہم جز فائٹوسٹیرول پایا جاتا ہے جو مختلف سرطان جیسے پروسٹیٹ، بڑی آنت اور چھاتی کے سرطان سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مونگ پھلی یا اس  کے مکھن کا استعمال خواتین میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے

مونگ پھلی کے مکھن میں سوڈیم اور چربی کی مقدار کے باوجود یہ مکھن صحت بخش ہےکیونکہ اس میں  فائبر اور پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اس طرح آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں جو وزن برھنے کا ایک اہم سبب ہے۔

پتھری کی روک تھام

Advertisement

حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو ہفتے میں گری دار میوے پانچ یا اس سے زیادہ بار استعمال کرتے ہیں ان میں پتھری بننے یا ہونے کا خطرہ 25-30 فیصد کم ہوجاتا ہے بہ نسبت  ان لوگوں کے جو شاذ و نادر ہی  گری دار میوے غذا میں شامل رکھتے ہیں۔

اگرچہ مونگ پھلی کو تکنیکی طور پر پھلی کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے، لیکن ان تجربات کے لیے انہیں گری دار میوہ ہی سمجھا جاتا تھا، اس لیے، مونگ پھلی دراصل دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی ‘نٹ’ یا گری ہے۔

بہتر یادداشت 

ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ کھانے سے سب سے زیادہ نیاسین حاصل کرتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کا امکان 70 فیصد کم ہوتا ہے۔ مونگ پھلی ان غذاؤں میں سے ایک ہے جس میں نیاسین کی سب سے زیادہ مقدارموجود ہوتی ہے۔

ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ 

جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ، مونگ پھلی کے مکھن میں غیر سیر شدہ چکنائی ہوتی ہے جو انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کے لیے مفید تصور کی جاتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مونگ پھلی کے مکھن کا زیادہ استعمال  ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

اچھی چربی سے بھرپور

مونگ پھلی کا مکھن دل کے لیے صحت مند مونو سیچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ انسولین کے خلاف مزاحمت کرنے والے افراد جنہوں نے مونو سیچوریٹڈ غذا کا استعمال زیادہ کیا ان کے پیٹ کی چربی کم تھی، بہ نسبت ان لوگوں جو زیادہ سیر شدہ چکنائی یا کاربوہائیڈریٹ لیتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version