ضرورت سے زیادہ پیاس لگنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ضرورت سے زیادہ پیاس لگنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
بیشتر افراد پانی زیادہ پیتے ہیں کیونکہ پانی ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ زیادہ پیاس لگنا کس قدر خطرناک ہے؟
آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ذیابیطس:
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو آج کل کسی بھی عمر کے فرد کو اپنا شکار بنا دیتی ہے، ذیابیطس کی حالت میں خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جسے گردہ آسانی سے فلٹر نہیں کر پاتا۔
اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور بار بار پیاس لگنے لگتی ہے، ایسی صورت حال میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔
بدہضمی:
ہم اکثر زیادہ مرچوں کا کھانا کھاتے ہیں جو ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا، اس طرح کے پیچیدہ کھانے کو ہضم کرنے کے لیے ہمارے جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر ہمیں معمول سے زیادہ پیاس لگنے لگتی ہے۔
بے چینی:
کئی بار ہماری دماغی حالت ٹھیک نہیں رہتی، جس کی وجہ سے ہمیں گھبراہٹ اور بے سکونی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسی حالت میں منہ خشک ہونے لگتا ہے اور پھر انسان کو زیادہ پانی پینا پڑتا ہے۔
ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا:
گرمی کے موسم میں بہت زیادہ پسینہ آنا عام بات ہے لیکن جب سردیوں یا عام موسم میں ایسا ہوتا ہے تو یہ جسم میں بہت سی بیماریوں کی علامت ہوسکتا ہے اس کی وجہ سے آپ کو زیادہ پیاس بھی لگنے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

