Advertisement

ناریل پانی پینے کا صحیح وقت کونسا ہے؟ جانئیے

ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے چند اوقات اور اس دوران ہو نے والے فائدے بھی جانیں تاکہ آپ بھی خود کو طاقتور اور صحتمند بنا سکیں۔

• صبح نہارمنہ:

صبح خالی پیٹ ناریل پانی پینے سے ہمارا میٹا بولزم درست ہوتا ہے، پیٹ کے تمام تر مسائل ( قبض اور ہاضمے کی خرابی ) کنٹرول میں آتے ہیں اور ساتھ یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جسم کو انفیکشنز، وائرل بیماریوں اور جراثیموں سے بچانے میں مفید ہے۔

تحقیق کے مطابق ” ناریل کا پانی صبح کے وقت پینے سے جسم کو تازگی کے ساتھ ایسے جراثیموں سے تحفط ملتا ہے جن سے بچنا ہمارے لئے مشکل ہے جوکہ زیادہ تر ڈائریا یا دانتوں میں کیڑا لگنے کی ایک عام وجہ بنتے ہیں”۔

Advertisement

• کھانے سے پہلے اور بعد میں:

کھانے سے پہلےاور بعد میں ناریل پانی کو پینے سے پیٹ پھولتا نہیں ہے اور نہ کھانا بھی جلد ہضم ہوتا ہے۔

اس کو پینے سے جسم میں ایسے الیکٹرلائٹس پیدا ہوتے ہیں جو آپ کو زیادہ طاقت فراہم کرتے ہیں اور دل کے امراض سے بھی آپ کو بچاتے ہیں۔

• انرجی ڈرنک کے طور پر:

ہم مختلف سوفٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو استعمال کرکے اپنے جسم میں کیمیکلز کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس سے کئی ایک صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ بہت خطرناک ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ” ناریل سے اچھی کوئی انرجی ڈرنک نہیں ہے ۔ سستی اور کاہلی کا احساس ہونے لگے تو آپ ایک گلاس ناریل پانی پی لیں یہ فوری طاقت دیتا ہے اور جسم میں طاقت کو بڑھانے کے ہارمونز کو فعال کردیتا ہے۔”

• رات سونے سے قبل:

رات کو سونے سے پہلے اس کو پینا اس لئے مفید ہے کیونکہ یہ ڈپریشن اور انزائٹی کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں سکون کے ہارمونز کو متحرک کردیتا ہے جس سے آپ کو بہتر نیند آتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version