کراچی میں دودھ پتی چائے پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی؛ نئی رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوٹلوں پر بننے والی دودھ پتی چائے میں مائیکرو پلاسٹک کی آلودگی پائی جاتی ہے۔
حال ہی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی میں ہوٹلوں پر بننے والی دودھ پتی چائے میں مائیکرو پلاسٹک کی آلودگی پائی جاتی ہے۔
تحقیق میں کراچی کے مختلف ہوٹلوں سے چائے کے نمونے لیے گئے اور ان پر تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک ملی لیٹر دودھ پتی چائے میں 1سے 5مائیکرو پلاسٹک پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک شخص میں ہر ہفتے تقریبا 1,769 مائیکرو پلاسٹک کے ذرّات چائے کے ذریعے جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک ذرّات کا انسان کی خوراک میں شامل ہونا صحت کیلیے نقصان دہ ہے۔
واضح رہے کہ چائے میں مائیکرو پلاسٹک ذرّات اس وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ ہوٹلوں پر معیاری دودھ، پتی اور چینی کا استعمال نہیں کیا جارہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News