کھانے کے بعد لونگ کا ایک ٹکڑا چبانے سے کیا فائدہ ہوگا؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہر کھانے کے بعد لونگ کا ایک ٹکڑا چبانے یا منہ میں رکھنے سے کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
لونگ کا استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے، کھانوں کے علاوہ اس کا استعمال ادویات سازی میں بھی کیا جاتا ہے۔
طبی ماہرین لونگ کے مختلف فوائد بیان کرتے ہیں، جیسے دانت کے درد میں لونگ کا استعمال مفید ، جسم کا دردختم کرنے کیلئے ، بلغم کا مکمل خاتمہ، پیٹ کی بیماریاں، قبض کی شکایت سمیت نظام ہضم کی شکایت میں انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔
طبی ماہرین نے لونگ کے استعمال کامزید ایک فائدہ بتایا ہے اور یہ فائدہ ان افراد کے لئے مفید ہوگا جنہیں تیزابیت کی شکایت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شے کے استعمال کا زیادہ بہتر فائدہ اس کی مقدار اور مقررہ مخصوص وقت پر بہت اثر رکھتا ہے۔
اسی بنیاد پر نئی تحقیق کے بعد تجویز کیا گیا کہ ایسے افراد جنہیں سخت تیزابیت کی شکایت ہے وہ کھانا کھانے کے بعد لونگ کو چوسیں، اس طرح کرنے سے ان کی یہ کایت دور ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق اس تحقیق کے دوران جو 200 سے زائد افراد پر کئے گئے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوئے اور انہوں نے تیزابیت کی شکایت کو بہتر پایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News