Advertisement

اگر آپ بھی رات گئے تک جاگنا پسند کرتے ہیں تو یہ خطرناک نقصان جان لیں

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں ان میں امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں ان میں جسم کی چربی کو توانائی کے لیے گھلانے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔

اور اس کی وجہ سے ایسے افراد کو ذیابیطس اور امراض قلب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

      اس کے برعکس جو لوگ رات کو جلدی سوتے ہیں اور صبح جلد اٹھتے ہیں وہ دن میں متحرک ہوتے ہیں، ایسے افراد میں چربی زیادہ آسانی سے جمع ہوجاتی ہے۔

تبدیل ہوتا موسم ہم سے ہماری نیند بھی چھین لے گا

Advertisement

موسمیاتی تغیر کے نتیجے میں جنگلات میں آتشزدگی اور گلیشیئرز کا پگھلنا تو متوقع ہے ہی لیکن ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہم سے ہماری رات کی نیند بھی چھین لے گا۔

محققین نے دنیا بھر کے موسمی ڈیٹا اور نیند کو ٹریک کرنے والے آلے سے حاصل ہونے والی معلومات کا مطالعہ کیا تاکہ مستقبل میں ہماری نیند پر پڑنے والے اثرات کے متعلق بتایا جا سکے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ سال 2099 تک ہر سال درجہ حرارت ہر شخص کو  50 سے 58 گھنٹے کے درمیان کی نیند سے محروم کردے گا، یعنی ہر رات کے حساب سے نیند 10 منٹ تک کم ہو جائے گی۔

تحقیق کے مطابق درجہ حرارت کے اثرات سے کم ہونے والی نیند کی زد میں آنے والے زیادہ تر افراد کم آمدنی والے ممالک سے ہوں گے جیسے کہ، بھارت۔ اس فہرست میں بزرگ اور خواتین بھی شامل ہوں گی۔

بڑی عمر کے افراد مستقبل میں دیر سے سوئیں گے جلدی اٹھیں گے اور گرم راتوں میں کم نیند لیں گے اور یہ صورت حال ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب کرے گی۔

بلند ہوتا عالمی درجہ حرارت ہماری نیند کو ہم سے چھین لے گا کیوں کہ ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو سونے کےلیے نیچے گِرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

اسی لیے گرم ہوتے ماحول میں اچھی مقدار میں نیند کا لیا جانا وقت کے ساتھ مشکل ہوتا جائے گا۔

ڈینمارک کی یونیورسٹی آف کوپینہیگن میں کی کیلٹن مائنر، جو تحقیق کی مصنفہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ہمارے جسم اپنے درجہ حرارت کو مستحکم رکھنے کے لیے بڑی حد صلاحیت پیدا کر لیتے ہیں جس پر ہماری زندگی منحصر ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version