Advertisement

نارنگی کا رس روزلینا جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں لاتا ہے؟

کہا جاتا ہے کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی ضرور کھائیں کیونکہ وہ اسی ماحول کو ہمارے لیے موافق بناتے ہیں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ پھل اور سبزیاں اسی موسم کے اثرات کی شدت اور ان میں ہونی والے موسمی امراض سے بچاؤمیں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک انتہائی رسیلا اور مزیدار پھل نارنگی ہے جو کہ وٹامن سی بھر پورموسم سرما کا پھل ہے یہی وجہ ہے اس پھل کا انتظار سب ہی کو رہتا چاہے یہ اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آپ کے پسندیدہ پھل کے خوشذائقہ رس کا زبردست فوائد کا مختصر احوال یہ ہے۔

دورانِ خون بڑھائے

بالخصوص ایسے بزرگ جو ہاتھ پیر سن ہونے کی شکایت کرتے ہیں اگر دن میں ایک مرتبہ ایک گلاس اورنج جوس پئیں تو اس سے خون کی باریک رگیں کھلنے لگتی ہیں اور خون کا بہاؤ بہت  بہتر ہونے لگتا ہے۔ اس ضمن میں ہزاروں افراد پر ایک سروے کیا گیا تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ اب جان لیجے کہ دورانِ خون بڑھنے سے خود سردی کی شدت کم محسوس ہونے لگتی ہے۔

Advertisement

بلڈ پریشر میں کمی

بلڈ پریشر میں اضافے میں مبتلا ہزاروں افراد پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اورنج جوس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز کیمیکل بلڈ پریشر کی جادوئی دوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ کم ازکم چھ ہفتے ایک گلاس روزانہ تواتر سے نارنجی یا کینو کا رس استعمال کیا جائے۔

بہتر مدافعتی نظام

نارنگیاں وٹامن س سی بھر پور ہوتی جو قوت مدافعت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس طرح یہ  نزلہ زکام سے بچنے اور جسم میں والے انفیکشن سے تحافظ فراہم کرتی ہیں۔

ذیابیطس میں بہترین مشروب

شوگر کے مریض یا اس کے کنارے موجود افراد اپنے معالج کے مشورے سے اورنج جوس پی سکتے ہیں۔ تقریباً تمام طبی لٹریچر میں نارنجی کے رس کو ذٰیابیطس کا بہترین علاج قرار دیا گیا ہے۔ اس میں موجود فولیٹ، پوٹاشیئم، وٹامن سی اور دیگر اجزا جسم میں گلوکوز کو ایک خاص سطح تک رکھتے ہیں۔

Advertisement

اندرونی جلن سے بچائے

نارنجی کے رس کے فوائد لاتعداد ہیں اور ایک بہترین حل یہ ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد اس کی مدد سے اندرونی سوزش دور کرسکتے ہیں۔ نارنجی میں موجود قدرتی مرکبات بہت ہی مفید ہیں اور اندرونی جسمانی سوزش یا انفلیمیشن کو ختم کرتے ہیں۔

روشن دمکتا چہرہ

اپنی گوناگوں خواص کی بنا پر سردیوں میں مرجھائے چہرے کو رونق دینے میں بھی نارنجی اپنی مثال آپ ہے۔ اس کا رس چہرے سے جھائیاں دور کرتا ہے اور باقاعدہ پینے سے چہرہ شاداب اور تروتازہ دکھائی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے بیوٹیشن نارنجی کے رس کو دلکش چہرے کا ٹانک کہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version