کس پھل کاچھلکا صحت بخش چائے کے لیے مشہور ہے؟

بزرگ کہا کرتے ہیں کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی ضرور کھائیں کیونکہ یہ اسی ماحول کو ہمارے لیے موافق بناتے ہیں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ پھل اور سبزیاں اسی موسم کے اثرات کی شدت اور ان میں ہونی والے موسمی امراض سے بچاؤمیں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ویسے تو تمام ہی پھل ایسے خواص کے حامل ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ مختلف امراض سے بچاتے ہیں تاہم آج یہاں ایک ایسے پھل کاذکر کیا جارہا ہے جو نہ صرف پھل بلکہ اس کے چھلکے بھی صحت بخش اجزاء سے مالا مال ہیں۔
جی ہاں! انار ایک ایسا پھل جو نہ صرف سپر فوڈ کا درجہ رکھتا ہے بلکہ اس کا چھلکا بھی افادیت میں کئی پھلوں سے آگے ہے۔ یہ چھلکے اپنے پھل کی نسبت زیادہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے فینولک، فلیوونائڈز اور پروانیتھوسیانائیڈنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔
یہاں پر ان چھلکوں سے بنی چائے کی افادیت بیان کی جارہی ہے۔
بہترنظام انہضام
انار کے چھلکوں سے بنی چائے کی سب سے اہم خصوصیت معدے میں موجود پیتھوجینک بیکٹیریا سے تحفظ فراہم کرنا ہے یہ بیکٹیریا معدے میں ہاضمے کی متعدد بیماریوں کا سبب بن سکتاہے انار کے چھلکوں سے بنی چائے ان امراض اور اس سے متعلقہ علامات کابہترین قدرتی علاج ہے۔
صحت مند دل
انار کے چھلکے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس برے کولیسٹرول ایل ڈی ایل سے آکسیڈیشن کو ختم کرنے میں بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا ایل ڈی ایل کولیسٹرول بہت زیادہ آکسیڈائزیشن جمع کررہا ہے، تو یہ بالآخرامراض قلب کا سبب بن سکتا ہے۔ لہذا اس چائے کے استعمال سے آپ عارضہ قلب سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
وٹامن سی کا خزانہ
وٹامن سی جسمانی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ آپ کے قلبی اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے، جلد پر نمودار ہونے والی جھریوں سے بچانے، بچوں کے قبل از پیدائش کی صحت کے حوالے سے پیچیدگیوں کو روکنے اور آنکھوں کی بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
انار کے چھلکوں میں وٹامن سی کافی مقدار میں ہوتا ہے اور یہ اس اہم اور جلد دوست وٹامن کے حصول کا قدرتی ذریعہ بھی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی چائے غذا میں شامل رکھنے سے آپ کو اس اہم وٹامن کے لیے کسی سپلیمینٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔
جلد کی صحت
انار میں ایلاجیک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ یہ ایسڈ جلد پر کسی بہترین موئسچرائزرکی صورت کام کرتا ہے اور آپ کی جلد میں نمی بڑھانے اور اس کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
گلے کی سوزش کا مؤثرعلاج
کیا آپ گلے کی سوزش یا ٹانسلز کے درد میں مبتلا ہیں؟ تو اس مسئلے کے حل کے لیے انار کے چھلکوں سے بنی چائے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے، کیونکہ یہ آپ کے گلے کو سکون دے کرفوری راحت کا سبب بنے گی۔
انار کے چھلکوں سے چائے تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء:
انار کے خشک چھلکے 10-12 گرام
پانی 200 ملی لیٹر
ہدایات:
انار کے سوکھے چھلکوں کو ایک مگ میں رکھیں، پھر 200 ملی لیٹر پانی کا ابال کر اس مگ میں ڈال ڈلیں اورآدھے گھنٹے کے لیے ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔ لیجیئے انار کے چھلکوں سے بنی صحت بخش چائے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News